5

چنیوٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا کا راج،سائلین پریشان

چنیوٹ(نامہ نگار)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے باہر ٹائوٹ مافیا راج، ایکسائز دفتر آنیوا لے سائلین شدید پریشان تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے باہر ٹائوٹ مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ لئے دفتر آنے والے سائلین ذلیل و خوار ہونے لگے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے باہر ٹائوٹ مافیا اور غیر قانونی ایجنٹس کو فوری طور پر ختم کیا جائے، جو دفتر آنیوالے سائلین کو فائلوں کی رجسٹریشن، گاڑیوں کے ٹیکس، اور دیگر خدمات کے لیے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری عملہ کی عدم موجودگی اور دفتر کی سست رفتار کارکردگی کی آڑ میں ٹائوٹ مافیا فائلوں کے نرخ پہلے سے طے کر کے رکھے ہیں اور سائلین سے رشوت یا اضافی رقم بغیر رسید لیے وصول کی جاتی ہے، جس سے عام آدمی شدید پریشان ہے اگر مقرر شدہ سرکاری فیس ادا بھی کر دی جائے تو بھی دفتر کے باہر بیٹھے ایجنٹس اضافی چارجز لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں