8

بسم اللہ پڑھ کر رشوت لینے والا پولیس اہلکار گرفتار

لاہور(بیوروچیف)لاہور پولیس اہلکار کی جانب سے شہری سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں اہلکار کو پیسے وصول کرتے وقت بسم اللہ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعہ تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں اہلکار عبدالرحمن نے رنگ روڈ پر شہری کو روک کر رشوت طلب کی۔ ابتدائی طور پر شہری نے ایک ہزار روپے دینے کی کوشش کی، لیکن اہلکار نے مزید پانچ سو روپے کا تقاضہ کیا۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں