ڈیوڈ ملر اور لونگی نگیڈی کی انجریز سے جنوبی افریقہ کی مشکلات میں اضافہ

جوہانسبرگ (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم کو انجریز کے بڑھتے ہوئے خدشات کا سامنا ہے، جہاں تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملر اور سینئر فاسٹ بولر لونگی نگیڈی فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق ڈیوڈ ملر ایس اے 20 کے گروپ میچ میں پارل رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں