3

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جرائم کی موثر نگرانی کی جائے

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیرِ صدارت ڈی ایس پی تاندلیانوالہ کے دفتر میں صدر ڈویژن کے افسران کے ساتھ اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تھانہ وائز کارکردگی، زیرِ تفتیش مقدمات اور مجموعی جرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے جرائم کی روک تھام اور ان میں مزید کمی لانے کے لیے افسران کو واضح ہدایات اور احکامات جاری کیے۔صاحبزادہ بلال عمر سی پی او فیصل آباد نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے۔ انہوں نے ناجائز اسلحہ، اسلحہ کی نمائش، پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور منشیات فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا۔سی پی او فیصل آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جرائم کی مثر نگرانی کی جائے اور مشتبہ افراد کی نشاندہی کے لیے جدید اور ٹیکنیکل طریقہ کار اپنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور چیکنگ کے عمل کو مزید مثر بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں