5

گوجرہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کو ناکام بنانیکی کوششیں

گوجرہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کوناکام بنانے کی کوششیں جاری،انتظامیہ گھروں میں گوبھر کے ڈھیر اور غیر قانونی مویشیوں کے احاطے ختم کر انے میں بری طرح سے ناکام ۔چک نمبر 280ج ب دگل کے قاسم رضا علی نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ ان کے گائوں میں بعض افراد کی جانب سے گوبھر کے ڈھیر لگائے گئے ہیں اور مویشیوں کے باڑے قائم کئے گئے ہیںجس کی وجہ سے اردگر د کے رہائشی شدیدمشکلات کاشکار ہیں گائوں ہذا کو وزیر اعلی پنجاب کے ویثرن کے مطابق صاف ستھرا بنا کر صحت مندماحول فراہم جائے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے مقامی انتظامیہ کو عمل درآمد کے احکامات جاری کئے ۔ جس پر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ رہائشی گھروں سے گوبھرکی غلاظت اور جانوروں کے باڑے ختم کرائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں