5

پاکستان کو انسداد پولیو کے لئے 9.9ملین ڈالر ملیں گی

اسلام آباد (بیوروچیف)روٹری انٹرنیشنل نے پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے 9.9ملین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق روٹری انٹرنیشنل نے پاکستان کیلئے گرانٹ ڈبلیو ایچ او کے حوالے کردی، گرانٹ سے ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔ روٹری انیشنل کی گرانٹ سے پاکستان میں 27 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔ترجمان ڈبلیو ایچ او کے مطابق گرانٹ سے پاکستان میں انسداد پولیو سرگرمیوں کو تقویت ملے گی، پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام تین دہائیاں مکمل کرچکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 1994ء سے تاحال پاکستا ن میں پولیو کیسز میں 99.8فیصلہ کمی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں