5

نان کسٹم گاڑیاں دوسروں صوبوں سے KPمیں آتی ہیں

پشاور (بیورو چیف) وزیر ایکسائز فخر جہاں نے کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں افغانستان سے نہیں آرہی۔جاری بیان میں فخر جہاںنے بتایا کہ نان کسٹم گاڑیاں بلوچستان، سندھ، پنجاب، اسلام آباد سے خیبرپختونخوا داخل ہوتی ہیں۔ فخرجہان نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ گاڑیاں کون اور کیسے صوبے تک پہنچا رہا ہے؟ ،ہمارے خلاف بیان دینے سے پہلے حقائق جاننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کیلئے ترمیم کر رہے ہیں محکمے کے اند ر موجود کالی بھیڑوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، ہر ضلع میں نئے نارکاٹکس کنٹرول تھانے قائم کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں