6

اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت کی اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے دائرہ کار میں بڑی توسیع کی تیاری کر لی گئی ہے، جس کے تحت کم آمدنی والے مزید ہزاروں خاندانوں کو بلاسود ہائوسنگ قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب نے نئے فریم ورک کے تحت 60ارب روپے کی فنانسنگ کا جامع پلان تیار کر لیا ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق شہریوں کو اپنے گھر کی سہولت دینا ہے۔سکیم کی توسیع کے لیے پھاٹا ایجنسی کی جانب سے منظوری کی سمری ایوانِ وزیراعلی کو ارسال کر دی گئی ہے، جس پر جلد غور متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ آئندہ اجلاس میں اپنی چھت ، اپنا گھر سکیم کی توسیع کی منظوری دے گی، جس کے بعد عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائیگا۔ حکام کے مطابق اس توسیع کے بعد کم آمدنی والے مزید شہریوں کو سکیم میں شامل کیا جائے گا، جبکہ بلاسود ہاسنگ قرضوں کے ذریعے لوگوں کو کرایہ داری سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت اس سے قبل اپنی چھت، اپنا گھر سکیم پر 164ارب روپے سے زائد خرچ کر چکی ہے۔ جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں