8

گھروں کی توسیع کیلئے بلاسود قرضوں کی منظوری (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی جوائنٹ فیملی میں رہنے والے گھر کی توسیع کے بھی اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت بلاسود قرض لے سکیں گے وزیراعلیٰ نے جون 2026ء تک ایک لاکھ 60ہزار گھر بنانے کا ہدف مقرر کر دیا انہوں نے اپنی زمین اپنا گھر کے 1534 پلاٹوں کی بھی منظوری’ پہلے مرحلے مین جہلم میں 194′ قصور 129′ فیصل آباد میں 84′ لودھراں میں 59 پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے اپنی زمین اپنا گھر کے پلاٹوں کی جلدازجلد قرعہ اندازی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اجلاس میں سیکرٹری ہائوسنگ اور ڈی جی پھاٹا نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے رجسٹرڈ یوذر کی تعداد 1880081 جبکہ درخواست گزاروں کی تعداد 1066559 ہے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 53843 مکان زیرتعمیر ہیں اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 164 ارب 66کروڑ روپے کے ریکارڈ قرضے جاری کئے گئے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ریکوری کی شرح 99فی صد ہے مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت دوسری قسط بھی جلد ادا کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر کے صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کا حکم بھی دیا،، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت جوائنٹ فیملی میں رہنے والے گھروں کی توسیع کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی منظوری دیکر اپنی چھت اپنا گھر صارفین کے دل جیت لئے ہیں مریم نواز شریف پنجاب میں کسان کو سرکاری زمین’ نوجوان کو روزگا’ مسافر کو سہول’ مریض کو بہترین علاج تاجر کو آسانی’ پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہیں وہ صوبہ کے متعدد اضلاع میں الیکٹرک بسوںکی فراہمی کے بعد تحصیل سطح پر بھی الیکٹرک بسوں کی فراہمی کا ارادہ رکھتی ہیں جو صوبہ کے عوام کیلئے سے مخلص ہونے کا واضح ثبوت ہے وزیراعلیٰ نے اپنی حکومت کے مختصر عرصے میں عوام کی سہولیات کیلئے متعدد فلاحی منصوبوں کا اجراء کر کے آسانیاں پیدا کی ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے مریم نواز شریف موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے نقش قدم پر چل رہی ہیں اور فلاحی منصوبوں کے اعلان کے بعد ان کی جلد سے جلد تکمیل کیلئے کوشاں رہتی ہیں ان کی قیادت میں پنجاب میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ سکلڈ کے لئے بھی ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں جس کے بعد نوجوانوں کے دل میں وزیراعلیٰ کا احترام بڑھ گیا ہے تعلیمی شعبے صحت کے شعبے اور زرعی سیکٹر کی ترقی کیلئے اقدامات کم آمدنی والے افراد کیلئے فلاحی منصوبوں کے علاوہ مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات بھی کئے گئے جن کی بدولت عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا ہوئیں وزیراعلیٰ کا جوائنٹ فیملی میں رہنے والے گھروں کی توسیع کیلئے بلاسود قرصوں کی فراہمی کا فیصلہ مستحسن ہے جس کے پنجاب بھر میں جوائنٹ فیملی سسٹم کے تحت رہنے والے گھرانوں پر اچھا اثر پڑے گا اور وہ بعض خاندانی دشواریوں سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے مریم نواز پنجاب کے عوام کیلئے ہر دلعزیز سیاسی قائد بن چکی ہیں اور ان کے فلاحی منصوبوں کی دوسرے صوبوں میں بھی دھوم ہے جو ان کی بہترین سیاسی حکمت عملی کا ثبوت ہے پنجاب کے عوام کو عوامی وزیراعلیٰ سے بھرپور امید ہے کہ وہ صوبہ کے عوام کیلئے اسی طرح فلاح وبہبود کا کام جاری رکھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں