2

پاکستان اور بلغاریہ کا تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

لاہور(بیوروچیف) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے بلغاریہ کی سفیر آئیرینا گینا ڈیوا گانچیوا نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی، جس میں پاکستا ن اور بلغاریہ کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کیساتھ اقتصادی اور پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے، پاکستان عالمی امور میں مکالمے اور امن پر مبنی مقف رکھتا ہے اور دونوں ممالک کی تجارتی برا د ر ی کے درمیان روابط بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں