2

میرا کالعدم تنظیم تحریک لبیک سے کوئی تعلق نہیں

ماموں کانجن( نامہ نگار)ماموں کانجن کے قاری عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ میرا کالعدم تنظیم تحریک لبیک سے کوئی تعلق تھا نہ ہے۔ 2021 میں بھی تحریری بیان حلفی دیاتھا کہ میرا ٹی یل پی سے تعلق نہیں اب دوبارہ میڈیا کے سامنے حلف دیتا ہوں۔ علاقہ ماموں کانجن کی معروف مذہبی معمر شخصیت مفتی برکت علی رضوی کے صاحبزادے قاری عتیق الرحمن رضوی نے جیل سے رہائی کے بعد مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی مولانا عبدالرشید حجازی ،جمیعت امن علما ماموں کانجن کے عہدیداران و ارکان اور میڈیاکی موجودگی میں اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کیا کہاکہ اسکا کالعدم مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان سے نہ پہلے کوئی تعلق تھانہ اب ہے اسے بلاجواز غلط رپورٹنگ کے باعث ٹی ایل پی کاذمہ دار بناکر تین ماہ دس دن تک جیل میں بند رکھا گیا جو نہ صرف اس سے بلکہ اسکے پورے خاندان کے ساتھ زیادتی و ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی انہیں دو مرتبہ ٹی ایل پی کا صدر ظاہر کرکے پکڑا اور جیل بھجوایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں