2

معیشت کی مضبوطی کیلئے صنعتی یونٹس کا قیام ضروری ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معیشت کی مضبوطی کے لیے صنعتی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت صنعتی اور کاروباری افراد کے ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔ کروڑوں لوگوں کا روزگار صنعتی یونٹس سے وابستہ ہے۔ملک کو معاشی،معاشرتی اور سماجی لحاظ سے مضبوط کرنا ہر پاکستانی کا فریضہ ہے۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کے ایس ٹیکسٹائل کے آفس کی پروقار افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے ایس ٹیکسٹائل جیسے ادارے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کریں گے بلکہ ٹیکسٹائل کی معاشی ترقی میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ڈویثرنل صدر نے رزقِ حلال کی اہمیت پر زور دیا۔اور انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ رزق حلال سے کمانے والے تاجر اللہ کی رحمت اور عوام کا اعتماد حاصل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں