3

پنجاب پولیس ،ملٹری انٹیلی جنس کی کچہ ایریا میں مشترکہ کارروائیاں

لاہور /رحیم یار خان/راجن پور(بیورو چیف ) پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلی جنس نے کچہ ایریاز میں مشترکہ اور مربوط کارروائیوں کے دوران شاندا ر کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ رحیم یار خان اور راجن پور کے کچہ علاقوں میں خطرناک کریمنل گینگز کیخلاف نان سٹاپ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس کی موثر کارروائی کے نتیجے میں بدنامِ زمانہ اندھڑ گینگ کے 24خطرناک ارکان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیاہے۔ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والوں میں 50،50لاکھ روپے سر کی قیمت والے انتہائی مطلوب ملزمان شیرا کورائی اور شاہد اندھڑ بھی شامل ہیں جو طویل عرصے سے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچہ ایریا میں جاری آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے نتیجے میں پورے ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکوں کے پاس سرنڈر کے سوا کوئی راستہ نہیں، قانون کا سامنا کرنا ہی واحد حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں