6

مضبوط معاشی استحکام ،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے،مشیر وزیر خزانہ

اسلام آباد(بیورو چیف)وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مضبوط معاشی استحکام، جاری اصلاحات اور پائیدار ترقی کے مثبت مستقبل کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہورہاہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے قائم راقمی بینک پاکستان میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ آغازکے لئے تیار ہے جو ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی عمل پر ایک مضبوط اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ڈیجیٹل بینک اگلے ماہ باقاعدہ طور پر اپنے آپریشنز شروع کرنیکی تیاری کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں