7

سرکاری افسران کیلئے مزید نئی گاڑیاں نہ خریدنے کا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف) پنجاب کابینہ نے سرکار ی افسران کیلئے مزیدنئی گاڑیاں نہ خریدنیکافیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق ایسی ایس پنجاب کی نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے بجٹ گرانٹ کی سمری مستردکردی،کابینہ نے مالی نظم وضبط ،کفا یت شعاری پالیسی کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری نہیں دی،گاڑیوں کی خریداری کیلئے فنڈزکی فراہمی کی تجویزکابینہ اجلاس میں زیر غور آئی تاہم منظوری نہ مل سکی۔ پنجاب کابینہ کی رپو ر ٹ کے مطابق موجودہ مالی حالات میں غیرضروری اخرا جات سے گریز کیا جائے۔نئی گاڑیوں کی خریداری سے متعلق سمری مزید نظرثانی کیلئے موخر کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں