6

پاک ایران اقتصادی رابطے بڑھانے پر اتفاق (اداریہ)

پاکستان نے ایران اور امارات کے ساتھ اقتصادی’ سفارتی وتجارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو جبکہ اماراتی حکومتی رہنما سے ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں راہنمائوں کے درمیان خطے اور عالمی سطح پر جاری اہم پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ایرانی وزیر خارجہ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران سے متعلق قرارداد پر پاکستان کے اصولی موقف’ ووٹنگ کے مطالبے اور قرارداد کے خلاف ووٹ دینے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف’ حکومت پاکستان’ پاکستانی عوام کیلئے گہری قدردانی اور لشکر کا اظہار بھی کیا علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکومتی وکاروباری راہنما جاسم محمد بوعطابہ الزعابی سے ملاقات کی جو ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف فنانس کے چیئرمین سپریم کونسل برائے مالی واقتصادی امور کے سیکرٹری جنرل اتصالات (C) کے چیئرمین اور ابوظہبی ہولڈنگ کمپنی (ADQ) کے وائس چیئرمین ہیں ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات’ باہمی اعتماد اور تعاون کو دوطرفہ شراکت داری کی مضبوط بنیاد قرار دیا گیا اس موقع پر فریقین نے پاک یو اے ای تجارت اور اقتصادی تعاون کا جائزہ بھی لیا ملاقات میں پاکستان یو اے ای کی سرمایہ کاری بڑھانے کے امکانات پرغور کیا اور اتصالات (C) کی پاکستان میں جاری سرمایہ کاری بالخصوص پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) میں اس کے شیئرز کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا جاسم محمد عطابہ الزعابی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ موجودہ مسائل کے حل اور مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مکمل تعاون اور عزم کا اعادہ کیا فریقین نے قیادت کی راہنمائی کے مطابق زیرالتواء معاملات کے جلد حل اور تجارت، سرمایہ کاری ومشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا” پاکستان کا ایران، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی واقتصادی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق خوش آئند ہے موجودہ حکومت پاکستان میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف’ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اس سلسلے میں متحرک ہیں اور مختلف ملکوں کے سربراہوں اور سرمایہ کار کمپنیوں’ انویسٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں ان کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار بھی ہو رہی ہیں موجودہ حکومت پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کے سرمایہ کاری میں اضافہ کی کوششوں کو پذیرائی مل رہی ہے متحدہ عرب امارات اور برادر اسلامی ملک ایران بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی وتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تیار رہے جو خوش آئند بات ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کو یورپی ممالک بالخصوص امریکہ کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے پر توجہ دینا چاہیے تاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں وزیراعظم شہباز شریف کی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششیں کامیاب ہونے کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے امید ہے یہ سلسلہ بتدریج آگے بڑھتا جائے گا اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں