4

وکلاء برادری کے جائز مطالبات قانون کے دائرے میں پورے کئے جائینگے

تاندلیانوالہ(نامہ نگار) صوبائی وزیرِ قانون رانا محمد اقبال خان نے بار ایسوسی ایشن تاندلیانوا لہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ تقریب میں نومنتخب عہدے داران نے حلف اٹھایا۔ صدر بار مصطفی وٹو اور سیکرٹری علی رضا سمیت تمام عہدیداران شامل تھے۔وزیرِ قانون پنجاب نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ وکلا برادری کے جائز مطالبات قانون کے دائرے میں پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے وکلا کے مسائل حل کرنے اور ان کی سہولت کے لیے بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا۔تقریب میں ایم پی اے جعفرعلی ہوچہ، اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصی، ایس پی شہزاد اور دیگر وکلا و سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ وکلا نے چیمبرز اور بار روم کے لیے مناسب سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔رانا محمد اقبال نے کہا کہ وکلا برادری کی خدمت میرا عزم ہے اور بطور سپیکر پنجاب اسمبلی کبھی اجلاس سے غیر حاضری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کا خادم ہوں، خدمت کیلئے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں۔انہوں نے وکلا کو نیک نیتی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔تقریب کے اختتام پر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیرِ قانون پنجاب کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں