5

سیالکوٹ ایکسپریس کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی، مسافروں کا احتجاج

نارووال( نامہ نگار)نارووال اور گردونواح کے مسافروں نے سیالکوٹ ایکسپریس (171ا پ) کے ٹائم ٹیبل میں حالیہ تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ریلوے سے سابقہ شیڈول بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین کی لاہور سے روانگی کا وقت صبح 5بجے سے تبدیل کر کے 6:30 بجے کرنا عوام کے لیے سخت مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔ سرکاری ملازمین، طلبہ، مزدور اور کاروباری حضرات کا دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بروقت پہنچنا مشکل ہو چکا ہے۔جس سے انہیں شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں