6

Eچالان صرف سرکاری نمبر سے موصول ہونگے

لاہور (بیورو چیف) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ ای چالان سے متعلق ایس ایم ایس اب صرف سرکاری نمبر 9915سے موصول ہوں گے،اس سے قبل ای چالان کے پیغامات سرکاری نمبر 8070سے ارسال کیے جاتے تھے تاہم اب یہ نظام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی 9915کے علاوہ کسی بھی نمبر سے ای چالان کے ایس ایم ایس ارسال نہیں کرتی۔ شہری کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس یا ویب سائٹ پر ہرگز ادائیگی نہ کریں کیونکہ سیف سٹی کبھی بھی ایس ایم ایس کے ذریعے ادائیگی، اکانٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتی۔انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ جعلی ای چالان ایس ایم ایس میں موجود لنکس پر کلک نہ کریں۔ ترجمان کے مطابق اصل ای چالان ایس ایم ایس میں ٹریفک خلاف ورزی کا وقت، مقام اور مکمل تفصیلات درج ہوتی ہیں۔ترجمان سیف سٹی نے مزید بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے مکمل طور پر مفت ہیں۔ کسی بھی مشکوک یا جعلی ایس ایم ایس کی صورت میں شہری فوری طور پر 15پر رابطہ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں