1

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا شرمناک ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔31 سالہ بابر اعظم بگ بیش لیگ کوالیفائر میں پرتھ اسکارچرز کیخلاف سڈنی سکسرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اترے اور پہلے اوور میں کوپر کونولی کی گیند پر جوش انگلس کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے ٹاپ 5 پاکستانی بیٹرز میں شامل ہوگئے۔بی بی ایل 15 کے 11 میچوں میں بابر اعظم نے 22.44 کی اوسط سے 202 رنز بنائے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ محض 103.06 رہا جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بابر اعظم اب تک 339 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 42.22 کی اوسط اور 128.48 کے سٹرائیک ریٹ سے 11738 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 11 سنچریاں اور 97 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن ہیں جو 52 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہیں ، پاکستان کے لیے یہ بدترین ریکارڈ عماد وسیم کے پاس ہے جو 29 مرتبہ سکوررز کو زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں