1

چوہدری نذیر احمد میموریل ٹینس ایان، امیر اور خرم چیمپئن قرار

لاہور (سپورٹس نیوز) فاطمہ گروپ کے محمد ایان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرپل کران اپنے نام کیا، جبکہ ایچی سن کالج کے امیر مزاری اور خرم نذیر نے اپنی اپنی کیٹیگریز میں ٹائٹلز جیت لیے۔ یہ کامیابیاں چوتھی چوہدری نذیر احمد میموریل پنجاب جونیئر و سینئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 میں حاصل کی گئیں، جو اتوار کو پنجاب ٹینس اکیڈمی، باغِ جناح میں اختتام پذیر ہوئی۔معروف کوچ راشد ملک کے زیرِ تربیت اور فاطمہ گروپ سے تعلق رکھنے والے محمد ایان نے مختلف کیٹیگریز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں