2

سوشل ویلفیئر کے ادارہ صنعت زار میں پروقار تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سوشل ویلفیئر کے ادارہ صنعت زار راجہ غلام رسول نگر فیصل آباد میں سال نو کے سلسلہ میںپر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جسکی صدارت محترمہ نجمہ افضل را ناچیئرپرسن ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار نے کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا پھر ایڈوائزری ممبر شفقت رسول نے ایک جامع دعا مانگی اور ادارہ کی بہترین کارکردگی پر ادارہ کی انچارج ریحانہ یاسمین مینجر صنعت زار کو مبارکباد دی اور ایڈوائزری کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹرنجمہ افضل کی لیڈرشپ میں ممبران کی خدمات کو سراہا جن کی رہنمائی اور کوششوں سے ادارہ نمایاں طور پر ترقی کر رہا ہے بعد ازاں مسزشہنا زسرفرازنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں