1

تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنیوالے عوامی مسائل بھی حل کروائیں

مامونکانجن(نامہ نگار )شہر ی حلقوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ آئے روز سرکاری ملازمین تجاوزات گرانے ریڑھی،چھابڑی فروشو ںکیخلاف کاروائیا ں کرتے ہیں لیکن شہریو ں کے مختلف مسائل جو علاقہ کے حوالے سے ہیں ان کو یاد نہیں رہتے شہر کے کئی علاقوں میں سڑیٹ لائٹس، ناگفتہ صفائی،سیوریج کا نظام کیوجہ سے نہ صرف ماحولیا تی آلودگی کا گراف بڑھ رہا ہے۔ بلکہ متعدد قسم کی بیماریوں کے وائرس پھیل رہے ہیں۔غریب عوام کی معاشی چمڑی ادھیڑنا ان کی روایت ہے اور بااثر شخصیات کی تجاوزات سے چشم پوشی کرنا ان کی مجبوری بن گئی ہے۔ بلا امتیاز کاروائیوں سے کسی شہری کو کوئی اعتراض نہیں۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ ملازمین اکثر سلیمانی ٹوپیاں پہن لیتے ہیں یا حاضری پر OKکی رپورٹ دے کر ایسے غائب ہوجاتے ہیں کہ کسی کو نظر نہیں آتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں