1

ملک بھر میں صرف11فیصد گھرانوں کا کچرا بلدیاتی ادارے اٹھاتے ہیں

اسلام آباد (بیوروچیف)ملک بھر میں صرف 11 فیصد گھرانوں کا کچرا بلدیاتی ادارے اٹھاتے ہیں۔ 2018،19 میں کچرا اٹھانے کی شرح 20 فیصد تھی۔ یہ انکشاف وفاقی ادارہ شماریات کے 2024،25 میں کئے گئے پی ایس ایل ایم سروے میں کیا گیا۔ جس کی بنیاد پر فافن نے ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے۔ پاکستان سوشل اینڈ لیونگ اسٹینڈرڈز میزرمنٹ کے اعدوشمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق سندھ کے میونسپل ادارے کچرا اٹھانے میں 16 فیصد شرح کے ساتھ سرفہرست ہیں تاہم سندہ کی کارکردگی میں بھی تنزلی آئی کیونکہ 2018 میں یہ شرح 28 فیصد تھی۔پنجاب میں میونسپل اداروں کی جانب سے کچرا اٹھانے کی شرح صرف 12 فیصد تک محدود رہی جو گزشتہ سروے میں 20 فیصد تھی۔ سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 6 فیصد گھرانوں کو بلدیاتی کچرا اٹھانے کی سرکاری سہولت حاصل ہے جبکہ بلوچستان میونسپل میں شرح صرف ایک فیصد ہے۔فافن نے تجزیاتی رپورٹ میں کہاکہ مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی سے صفائی کے نظام پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں