4

ماموں کانجن میں رات کو پولیس کا گشت بڑھایا جائے

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن کے شہریوں نے سی پی او سے مودبانہ عرض کی ہے کہ رات کو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کا موثر اور مکمل گشت بڑھایا جائے۔شہر میں رات کو شادی یا کوئی اور فنکشن ہو تو لوگوں کو پولیس وین کی کوئی گاڑی نظرنہیں آتی۔رات کو سفر کرنے جانے یا آنیوالوں کو کرائم کا خطرہ ہوتا ہے۔ رات کو خوف و دہشت کا ماحول کسی آمدہ وارات کی وجہ سے پیدا ہونا قدرتی بات ہے موثرگشت نہ ہونے سے کرائم کا گراف بڑھ رہا ہے۔ اگر پولیس نفری کی کمی ہے تو اسے فوری پورا کیا جائے۔ پولیس کے موثر اور مسلسل گشت سے نہ صرف عوام کو سکون کا ماحول ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں