4

نجی پروگرامز پر پولیس سکیورٹی کیلئے فیس عائد کرنیکا منصوبہ

لاہور(بیورو چیف)پرائیویٹ پروگرامز پرپولیس سکیورٹی کیلئے فیس عائدکرنیکامنصوبہ تیار کرلیاگیا۔پولیس نے سکیورٹی فیس سے متعلق تجاویزآئی جی پنجاب کوبھجوادیں،جس کے تحت پرائیویٹ ایونٹس پر پولیس سکیورٹی اب مفت فراہم نہیں کی جائیگی۔سال2025میں لاہور پولیس نے14ہزارسے زائدایونٹس پر سکیورٹی کیانتظامات کیے جن میں زیادہ تر پرائیویٹ، احتجاجی اور ثقافتی پروگرامز شامل تھے۔آئی جی پنجاب کوبھیجی گئی تجاویز کے مطابق پولیس سکیورٹی سروسز کیلئے باقاعدہ فیس وصولی کا طریقہ کار تیار کیا جائے گا،سکیورٹی فیس کااطلاق شادی ہالز، کنسرٹس، احتجاجی اجتماعات و دیگر تقریبات پر کیا جا سکتا ہے،اس سے حاصل ہونے والی رقم پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر اور سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ کے سکولوں میں یومِ یکجہتی کشمیر منانے کی ہدایت پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد فیس وصولی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا،لاہور پولیس کے مطابق ایسے اقدام سے سکیورٹی نظام مزید موثر بنایا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں