2

خون کے رشتے آپ کو رسوا کردیتے ہیں، جاوید شیخ

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ خون کے رشتے بعض اوقات آپ کو رسوا کردیتے ہیں۔اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے خون کے رشتوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ خون کے رشتے بعض اوقات آپ کو رسوا کردیتے ہیں دوسری طرف دوستیاں یا روح کے رشتے اکثر آپ کے زیادہ قریب ہوتے ہیں اور خون کے رشتوں سے کہیں زیادہ کام کرتے ہیں۔ جاوید شیخ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج کل خون کے رشتے جو کچھ رہے ہیں ہم سب اس کے گوا ہین، ہم دیکھتے ہیں کہ بچے اپنے والدین سے ساری جائیدادیں لے انہیں تنہا چھوڑ دیتے ہیں پھر ان کی دیکھ بھال ان کے دوست کرتے ہیں، کچھ معاملات میں وہ اپنے گھروں میں بھی لے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں