3

شاہ رخ خان کی لگژری گھڑی کی حیران کن قیمت سامنے آگئی

ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان جوی ایوارڈز 2026 میں شریک ہوئے، جہاں سب کی نظریں ان کی لگژری گھڑی پر جم گئیں۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان تقریب میں جو گھڑی پہنے ہوئے تھے وہ لگژری کی دنیا کا شاہکار ہے اور اس گھڑی کی قیمت کروڑوں میں ہے، یہ وہ گھڑی ہے جسے رولیکس خود منتخب کرتا ہے کہ کس کے پاس جائے اور یہی وجہ ہے کہ اسے خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔یہ گھڑی واچز اینڈ وونڈرز 2025 ایونٹ میں متعارف کرائی گئی تھی، اور اس کا ڈائل سلور آبسیڈین سے بنایا گیا ہے، جو روشنی کے مطابق ہلکا سا رنگ بدلتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں