4

ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،مزید77مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید 77مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوںاور چوروںکے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر لہولہان کر دیا’ متعدد شہریوں کے موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا، 11 خواتین اور دو لڑکوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ دائود نگر کی (ص) کو شادی کا جھانسہ دیکر ملزم سموئیل نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، گڑھ کے علاقہ 454گ ب کے اسلم کی بھانجی (ر) کو ملزم نعمان نے ہوس کا نشانہ بنایا، سرگودھا روڈ کے علاقہ رسول نگر کی نسیم اختر کی بیٹی (ع) کو نامعلوم ملزمان، ملت چوک کے علاقہ منیانوالہ کے منصور کی بیٹی (ع)، بیس لائن کے عاطف کی اہلیہ (ش)، 117ج ب کے کوثر پروین کی نواسی (الف) کو نامعلوم ملزمان، روشن والا کے علاقہ 247کی شبانہ کی بیٹی (م) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ115ج ب کے نیامت مسیح کی بیٹی (ت) کو ملزم اندریاس وغیرہ، ڈجکوٹ کے علاقہ 280ر۔ب کے حنیف کی بیٹی (الف) کو ملزمان ذیشان وغیرہ، صدر کے علاقہ بخاری ٹائون کے تنویر مسیح کی بیٹی (ع) کو ملزمان شہزاد مسیح وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ شمس پورہ کے زبیر علی کی بیٹی(الف) کو نامعلوم ملزمان، روڈالہ روڈ کے علاقہ580گ ب کے نواز کی بیٹی (ن) کو نامعلوم، قصبہ تاندلیانوالہ کے قریب عباس کی بیٹی (ب) کو ملزمان شہر یار وغیرہ نے اغواء کر لیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ جڑانوالہ لاہور سویٹس کے قریب رمضان کا بیٹا ےٰسین اور سمن آباد کے علاقہ رشید چوک کے مصطفی کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے بازار گئے، واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ مراد آباد میں اتھرے ڈاکوئوں نے نقدی اور موبائل چھیننے کے بعد شہری عمران کو مزاحمت پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا’ مضروب کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا’ لاری اڈا کے قریب عدنان سے نقدی وفون، انار کلی بازار کے قریب وسیم سے 10ہزار وفون، ضلع کچہری کے باہر نواز سے 20ہزار وفون، مختار کالونی کے شان علی سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، کشمیر روڈ پر عاطف سے 21تھان چھین لیے، محلہ حسین آباد کے اجمل کے گھر سے قیمتی سامان چوری، مدینہ آباد کے شہزاد سے نقدی وفون، محلہ مراد آباد کے ثاقب سے نقدی وفونز چھین لیے، حسن پورہ کے احمد سے 20ہزار وفون، طلائی انگوٹھی چھین لی، تیزاب مل روڈ کے قریب عتیق سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، حنیف کالونی کے سیف سے نقدی وفون، حسن پورہ کے قریب نبیل سے 70ہزار وفون، گٹ والا کے قریب فائقہ سے جھپٹا مار کر پرس، اکبر چوک کے ناصر سے 75ہزار وفون، تاج کالونی کے بلال طاہر سے74ہزار وفون، بولیدی جھگی کے حبیب سے 92ہزار وفون، جھمرہ روڈ پر ظہیر عباس سے 90ہزار وفون، منصور آباد کے بابر سے 5ہزار وفون، روضہ پارک کے دلاور سے نقدی وفون، 7ج ب کے آصف سے فون، رندھاوا چوک کے قریب صدام سے نقدی وفون، غلام محمد آباد کے امتیاز علی سے 10ہزار وفون، 117ج ب کے ندیم سے نقدی، شکیل پارک کے قریب احتشام بابر سے جھپٹا مار کر فون، 293ر۔ب کے تصور عباس سے نقدی وفون، 138ر۔ب کے توقیر کے گھر سے دو بکرے’ امین پور بائی پاس کے قریب عامر سہیل سے 40ہزار’ فون’ 247 رب کے احمد کی دکان سے قیمتی سامان’ فون’ سمندری روڈ لاہور مارکی کے قریب عبید الرحمن سے 72ہزار’ فون’ جھنگ روڈ پر احسان سے 32ہزار’ فون’ کینال روڈ پر نصیر سے 8ہزار’ فون’ 273 رب کے ثقلین سے 15ہزار چھین لیے’ 64 ج ب کے ولید کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ مکھن چوک کے قریب محبت حسین کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری’ ربانی کالونی کے عابد حسین سے 50ہزار’ فون’ سہگل سٹی کے حسن طارق کے گھر سے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ سدھار بائی پاس کے قریب سراج روڈ دین سے فون’ 659 گ ب کے اسلم سے 23ہزار’ فون چھین لیا’ 260 رب کے نبیل کے ڈیرہ سے 4لاکھ کا سامان چوری’ 263 رب کے مقبول سے 55ہزار’ فون’ 534 گ ب کے خرم زیب سے 56ہزار’ فون’ علی پور بنگلہ کے قریب احمد جمال سے ڈیڑھ لاکھ’ 122 گ ب کے آصف کے پولٹری فارم سے ساڑھے پانچ لاکھ کی مرغیاں چور لے گئے’ 33 گ ب کے زاہد بیگ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ 283 گ ب کے ثمران سے نقدی’ کلائی گھڑی’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ 377 گ ب کے شاہد سے 30ہزار’ 77 رب کے فیصل سے 5ہزار’ فون’ 425 گ ب کے شاہ بہرام سے 25ہزار’ فون’ 229 رب کے سلمان سے 7ہزار’ فون’ 76 رب کے ثناء اﷲ سے 25ہزار’ فون’ 662 گ ب کے اﷲ دتہ سے موٹرسائیکل’ فون’ 406 گ ب کے صفدر سے 1لاکھ’ 411 گ ب کے سیف اﷲ سے ڈیڑھ لاکھ’ اوکاڑہ بائی پاس پر احسن سے 55ہزار’ فون’ 429 گ ب کے سعید احمد سے دو لاکھ’ فون’ 496 گ ب کے رضوان کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر’ 465 گ ب کے تجمل کے ڈیرہ سے سامان چوری’ 139 گ ب کے غلام حیدر سے ساڑھے تین لاکھ لوٹ لیے’ 463 گ ب کے ابوبکر کی حویلی سے مویشی چوری’ 210 گ ب کے راشد سے 30ہزار’ 48 گ ب کے ستار احمد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا۔ علاوہ ازیں حسن پورہ کے اعجاز’ 208 رب کے اسامہ’ امین پور کے بلال’ ایڈن آرچرڈ کے شکیل’ سمن آباد کے امجد’ پہاڑی گرائونڈ سے محمد عرفان’ نورپور کے بلال حسن’ سمندری کے افضل اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں