4

واسا کے12ارب کے ترقیاتی منصوبے کاآغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام ساڑھے12ارب روپے کی لاگت سے پروگرام پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ایسٹرن اور ویسٹرن سائیڈ میں سیوریج کے دیرینہ مسائل حل ہونگے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے بریفنگ دی۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل سے 70 فیصد سے زائد آبادیوں کے مسائل حل ہونگے۔100 فیصدروڈ سائیڈ ڈرینز کورڈ،سٹارم واٹر ڈرینز کی معیاری ڈی سلٹنگ،مین ہولز کور ہونگے۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ڈبل شفٹ میں کام کرنے اورمنصوبے مون سون سے قبل ہر قیمت پر مکمل کرنے کی واضح ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں