1

فائبر کا استعمال عقل اور یادداشت کے تحفظ میں مدد گار

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )زیادہ فائبر کھانے سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ دماغی صحت اور عمر بھی بہتر رہتی ہے۔ذرائع کے مطابق فائبر سے بھرپور غذا جیسے کہ مکمل اناج، پھل، دالیں، گری دار میوے اور بیج، ہمارے جسم اور دماغ دونوں کے لیے بہت فوائد رکھتی ہے۔تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ فائبر ہماری آنتوں میں موجود بیکٹیریا (مائیکرو بایوم)کو طاقتور بناتا ہے اور آنت و دماغ کے تعلق کو بہتر کرتا ہے جس سے علمی زوال کے اثرات سست پڑتے ہیں۔یونیورسٹی آف ابردین کی پروفیسر کارن اسکاٹ کہتی ہیں کہ دماغی صحت کے لیے فائبر کی مقدار بڑھانا سب سے مثر غذائی تبدیلیوں میں سے ایک ہے۔مثال کے طور پر امریکا میں مردوں کا 97 فیصد اور خواتین کا 90 فیصد جبکہ برطانیہ میں بالغوں کا 90 فیصد اپنی روزانہ کی فائبر کی ضرورت پوری نہیں کرتا۔فائبر ہضم نہیں ہوتا اور آنت سے گزر کر فائدہ مند بیکٹیریا کے لیے توانائی پیدا کرتا ہے۔یونیورسٹی آف ڈنڈی میں تجرباتی معدے اور آنتوں کے شعبے کے سابق پروفیسر جان کمِنگز کے مطابق روزانہ تقریبا 30 گرام فائبر کا استعمال، دل کی بیماری، اسٹروک، ٹائپ 2 ذیابیطس اور کولون کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے اور اموات کی شرح میں 15-30 فیصد کمی لاتا ہے۔فائبر بیکٹیریا کی پیداوار سے بیوٹریٹ نامی چکنائی کی مقدار بڑھاتا ہے جو آنت کی حفاظتی پرت کو مضبوط کر کے نقصان دہ مادے خون میں جانے سے روکتا ہے اور دماغی فعالیت کو بہتر بناتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں