1

شہریوں کی رہنمائی کیلئے ٹوبہ کے اہم شاہراہوں پر سائن بورڈز کی تنصیب

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفیکیشن کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوبصورتی، شہری سہولیات اور عوامی آگاہی کے منصوبوں پر عملدرآ مد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی تحصیل گوجرہ میں اہم شاہراہوں اور مرکزی چوکوں پر سائن بورڈز کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کو بہتر رہنمائی فراہم کرنا اور شہر کو جدید و خوبصورت بنانا ہے۔ اس حوالے سے سی او ایم سی سید یاسر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبوں کے ساتھ ساتھ پارکوں کی بحالی اور تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پارکوں میں سائن بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے شہریوں کو اخلاقی اقدار، سماجی شعور اور پنجابی زبان کے فروغ سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں