3

پتنگ بازی روکنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ پتنگ اڑاتے وقت جو ڈور استعمال کی جاتی ہے اس سے لوگوں کی گردنیں کٹ جاتی ہیں۔ پتنگ اڑاتے وقت بچے چھتوں سے گر جاتے ہیں اور بعض کم عمر بچے پتنگ لوٹتے وقت سڑک پر گاڑی کے نیچے آکر جان کی بازی لگا بیٹھتے ہیں۔ پتنگ بازی کے جانی خطرات بہت ہیں اور اسکی وجہ سے ہر سال حادثات کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں۔ اس خونی کھیل کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے کوئی موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ اس سلسلہ میںفیصل آباد پولیس کی کاوشیں قابل قدر ہیں جو کہ وہ اس وقت متحرک اور فعال کردار ادا کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں