5

پاکستان کی چین کو کاٹن یارن مارکیٹ 451ملین ڈالر سے تجاوز

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)سال 2025 میںپاکستان کی چین کو کاٹن یارن (سوتی دھاگے) کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 451 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ یہ پیش رفت چین–پاکستان اقتصادی شراکت داری کے تحت دو طرفہ ٹیکسٹائل تجارت کی مضبوطی اور طویل المدتی پختگی کو اجاگر کرتی ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (GACC) کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ غیر دھنی سنگل کاٹن یارن (کپاس 85 فیصد، یارن 714.29 ڈیسی ٹیکس) جوHS کوڈ 52051100 کے تحت آتا ہے، کی برآمدات 2025 میں 233.57 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو 2024 میں 222.73 ملین ڈالر تھیں۔ اس طرح سالانہ 10.83 ملین ڈالر، یعنی تقریباً 4.9 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک اور اہم کیٹیگری، HS کوڈ 52051200 کے تحت غیر دھنی سنگل کاٹن یارن، کی چین کو برآمدات2025 میں 212.56 ملین ڈالر رہیں، جو پاکستان کی یارن برآمدات کے حجم اور تنوع کو ظاہر کرتی ہیں۔ 2025 میں ویت نامHS کوڈ 52051100 کے تحت چین کو غیر دھنئی سنگل کاٹن یارن فراہم کرنے والا سب سے بڑا سپلائر رہا، جس کی برآمدات 341.99 ملین ڈالر تھیں۔ اس کے بعد پاکستان 233.57 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جس سے اس کی اس زمرے میں مضبوط پوزیشن واضح ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں