4

بنو قابل فری اسکلز انٹری ٹیسٹ ہزاروں امیدواروں کی شرکت

گوادر(بیورو چیف)گوادر اور گرد و نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سینیٹر اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم میں بنو قابل انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے جمع ہوئے جس نے اس مقام کو امید، عزم اور بلند حوصلے کی ایک شاندار مثال بنا دیا۔گوادر پرو کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس ٹیسٹ میں دور دراز علاقوں سے آئے امیدواروں نے اپنے ایڈمٹ کارڈز اور بہتر مستقبل کے خوابوں کے ساتھ شرکت کی۔ اسٹیڈیم کے بڑے حصے میں طلبہ و طالبات منظم قطاروں میں بیٹھے نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں