4

حکومت نے سولر صارفین کو مزید پریشان کردیا

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنیوالے صارفین کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آ گئی ہے۔ حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین سے ایکسپورٹ شدہ بجلی کی خریداری کی قیمت میں مزید کمی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ یونٹس کی خریداری کا ٹیرف 66پیسے فی یونٹ کم کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیرف 27روپے سے کم ہو کر 25 روپے 32پیسے فی یونٹ مقرر ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کی نیپرا نے باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔پاور کمپنیوں کی جانب سے رواں ماہ سے نئی قیمت کے مطابق بلنگ کی جائے گی۔ ٹیرف میں کمی کے باعث صارفین کے بجلی بلوں میں کریڈٹ کی شرح بھی کم ہو جائے گی، جس سے سولر صارفین کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ ابتدائی طور پر حکومت صارفین سے 27روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خرید رہی تھی، تاہم اب مسلسل کمی کے بعد سولر صارفین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں