5

اصلاحات’ پالیسی سازی میں AI کی معاونت ناگزیر (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اداروں میں اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر’ اے آئی ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے، گوگل ماہرین کے مطابق صوبہ کے سکولوں میں اے آئی استعمال لازمی قرار’ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے 2لاکھ طلبہ اور 2ہزار ٹیچرز کی ٹریننگ بھی کی جائے گی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وزراء نے آفیشل ورکشاپ ”ایمپاورنگ پنجاب اور اے آئی ٹریننگ” پروگرام میں شرکت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی وزراء کی اے آئی ٹریننگ میں خود شرکت کر کے لیڈ کیا ٹریننگ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے ٹریننگ پروگرام میں پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریننگ پروگرام میں آفیشل ورکشاپ ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی کا باقاعدہ آغاز منسٹر کی حاضری سے کیا گیا ٹریننگ سیشن میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو GEMMINI کے مفید استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر گورننس اور پالیسی فریم ورک کی تشکیل کے لیے اے آئی کے استعمال سے آگاہ کیا گیا ٹریننگ پروگرام میں آپریشنل پالیسی سازی شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی معاونت پر گفتگو کی گئی ٹریننگ پروگرام میں پالیسی سمری تجزیہ سمری اور گوگل ٹولز پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر 3ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا پنجاب میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 3لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس آئی ڈی قائم ہو گی ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے 10 آرگنائزیشن کے لیے ہزار سکالرشپ دیئے جائیں گے” وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبہ میں اے آئی کے کردار سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ان کا کہنا ہے کہ اداروں میں اصلاحات اور پالیسی سازی میں مصنوعی ذہانت پروگرام کی معاونت اہمیت کی حامل ہے ان کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لانے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ کے سکولوں میں اے آئی استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وزراء نے آفیشل ورکشاپ ایمپاورنگ پنجاب اور اے آئی ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی وزراء کی اے آئی ٹریننگ میں خود شرکت کر کے لیڈ کیا جس سے یہ بات یقینی ہو گئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اے آئی کو کس قدر اہمیت دے رہی ہیں 18جنوری بلوچستان کی انتظامی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، ایسا لمحہ جو نہ صرف صوبہ بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں سرکاری بھرتیوں کے طریقہ کار کو نئی سہولت دے سکتا ہے ایک ایسا صوبہ جو طویل عرصہ سے نااہلی’ اقرباء پروری اور سفارشی کلچر کی زد میں رہا وہاں چار گھنٹوں پر محیط ایک غیر معمولی تجربے نے ثابت کر دیا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے سرکاری بھرتیوں میں انسانی تعصب کا مکمل خاتمہ ممکن ہے یہ پہلا موقع تھا کہ صوبائی محکمہ خزانہ میں سب اکائونٹنٹس کی سو سے زائد آسامیوں پر بھرتی کا پورا عمل مکمل طور پر اے آئی پر مبنی نظام کے تحت انجام دیا گیا سوالات کی تیاری سے امتحان جانچ پڑتال شارٹ لسٹ حتیٰ کہ تقرری کے احکامات کے اجراء تک ہر مرحلہ الگورتھم کے ذریعے مکل ہوا،، صوبہ بلوچستان میں سرکاری ادارے میں اے آئی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل چند گھنٹوں میں مکمل ہونا واقعی لائق تحسین جبکہ دیگر صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید بن گیا ہے AI کے استعمال سے پنجاب میں بھی سرکاری بھرتیوں کیلئے میرٹ پر آنے والوں کو ان کا حق مل سکے گا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبہ میں AI کے استعمال خصوصاً سرکاری سکولوں میں AIاستعمال کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ اہم ترین ہے اس اقدام سے اداروں میں اصلاحات پالیسی سازی میں بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں