پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی فائٹ مِس ہو گئی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)ابوظبی کا ویزا نہ ملنے کے باعث پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔انیتا کریم کی 31 جنوری کو ابوظبی میں ایم ایم اے فائٹ شیڈول تھی،ایونٹ مینجمنٹ نے انیتا کریم کی جگہ دوسری فائٹر کو مدعو کر لیا۔انیتا کریم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ محنت کی لیکن ویزا مسائل کے باعث فائٹ میں شرکت نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ تین ہفتوں کے اندر میری دوسری فائٹ شیڈول تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں