ایشوریا رائے کے علاوہ شاید ہی کوئی قدرتی خوبصورت ہو’ فرح خان

ممبئی (شوبز نیوز) معروف بالی وڈ فلم ڈائریکٹر و کوریوگرافر فرح خان نے نامور اداکارہ ایشوریا رائے کو قدرتی طور پر خوبصورت قرار دے دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق فرح خان نے اپنے کوکنگ ویلاگ میں ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں شاید ہی کوئی قدرتی طور پر خوبصورت ہو سوائے ایشوریا رائے بچن کے۔یہ گفتگو اس وقت شروع ہوئی جب فرح خان ویلاگ کے دوران ایک اسکن کیئر پروڈکٹ کی تشہیر کر رہی تھیں اور ان کے باورچی دلیپ نے ان کی چمکتی ہوئی جلد کی تعریف کی۔اس پر فرح خان نے حسب معمول مزاحیہ انداز میں بات ٹالتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی قدرتی چمک اور اندرونی خوبصورتی ہے۔بعد میں انہوں نے کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے اسکن کیئر برانڈ کو پروموٹ کیا اور کہا کہ اصل کریڈٹ اسی کو جاتا ہے۔ پھر انہوں نے مذاقا کہا کہ دلیپ کو یہی لگنے دو کہ میں قدرتی طور پر خوبصورت ہوں۔اسی دوران بات فلم انڈسٹری میں موجود خوبصورتی کے معیارات کی طرف مڑ گئی ۔جس پر فلم ڈائریکٹر و کوریوگرافر نے کہا کہ ایشوریا رائے کے علاوہ شاید ہی کوئی قدرتی طور پر خوبصورت ہو۔فرح خان میں ہوں نا، اوم شانتی اوم اور تیس مار خان جیسی مشہور بالی وڈ فلموں کی ہدایتکار رہ چکی ہیں، انہوں نے اپنے ایک حالیہ ویلاگ میں اپنے آئندہ ہدایتکاری منصوبے کے بارے میں بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں