2

ماں ہی مرد کو ہیرو یا ولن بناتی ہے، صنم سعید

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ماں ہی مرد کو ہیرو یا ولن بناتی ہے۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کفیل میں صنم سعید زیبا کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ انہوں نے شو میں عماد عرفانی جامی کے منفی کردار سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے جو میں نے زندگی میں دیکھا ہے کہ مرد کو ماں ہی ہیرو یا ولن بناتی ہے، زیبا کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ ہر طبقے یا سوسائٹی میں ہوتا ہے یہ دکھانا ضروری ہے کہ اس کا ایک اختتام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں