1

موٹر سائیکل چین میں دوپٹہ پھنس گیا،خاتون جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)دوپٹہ موت کا پھندا بن گیا۔موٹر سائیکل چین میںدوپٹہ پھنس جانے سے37سالہ خاتون جاں بحق ھوگئی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر179گ ب کا محمد رسول اپنی 37سالہ اہلیہ شاہدہ پروین کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوارچک نمبر159گ ب کے قریب آ رہا تھاکہ اچانک شاہدہ پروین کا ڈوپٹہ موٹرسائیکل کی چین میں پھنس گیا اورجس کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ھوگئی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں