2

ٹائل فیکٹری میں گیس لیکج سے خوفناک آتشزدگی،8افراد جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گیس لیکج سے ٹائل فیکٹری میں آگ لگنے سے 2چینی پاشندوں سمیت 8افراد جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ چک جھمرہ میں واقع سیرامکس ٹائل بنانے والی فیکٹری میں بھٹی کی مرمت کے دوران گیس لیک ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے فیکٹری میں بھگدڑ مچ گئی، دو چینی باشندوں شی شونگ اور لیو لونگ شی’ 25سالہ اکرام الحق، 26 سالہ سمر عباس، 22سالہ ساجد غنی، 30سالہ جاوید، 25سالہ امان اللہ اور 28 سالہ محمد نعیم بری طرح جھلس گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال میں منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں