5

تہرے قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی لائل پور ٹائون کے انچارج صدیق چیمہ کا تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 185ر۔ب بدھ سنگھ میں اشتہاری ملزمان کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ تہرے قتل میں ملوث ملزم انس ولد ارشد مبینہ پولیس مقابلے میں پار ہو گیا۔ مقابلے کے دوران جیجو گینگ کا شوٹر انس ولد ارشد ہلاک ہو گیا۔ مبینہ مقابلے میں سی سی ڈی اقبال ٹائون کے انچارج علی اکرام گورایہ، ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی فاروق ناظر نے بھی حصہ لیا۔ اہل علاقہ کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والا شوٹر پولیس ملازم عمران گورایہ کوشہید کرنے اور سابق چیئرمین یو۔سی احسن مصطفی دیال کو قتل کرنے میں ملوث اور مقدمہ میں ملوث تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں