3

پٹرول مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،ابتدائی ورکنگ کے مطابق جہاںپیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،وہیں ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کیمطابق پیٹرولیم انڈسٹری نے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپراوگرا کو ارسال کردیا ہے،ابتدائی حساب کتاب کیمطابق پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویزبھی سامنے آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگراکل ورکنگ پیپرحکومت کو بھجوا دیگی،جس کے بعد حکومت کو ٹیکسز اور لیوی میں رد و بدل کا اختیار حاصل ہوگا۔اگرٹیکسزاورلیوی میں کمی کی گئی توقیمتوں میں اضافیکا بوجھ نسبتاکم ہو سکتا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں