1

سست روی کسی صورت برداشت نہیں کام جلد مکمل کیا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شہری سہولیات اور بیوٹیفیکیشن کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹی پارک، جنرل بس اسٹینڈ اور صدر بازار میں جاری بیوٹیفیکیشن کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔صدر بازار میں ڈپٹی کمشنر نے سیوریج لائن، فائبر گلاس شیڈ، سٹریٹ لائٹس، بینچز، فاوٹین، ڈسٹبن، ٹف ٹائل اور دکانوں کے سامنے شیڈ کے کام کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ، انڈر گراونڈ واپڈا وائرنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔سٹی پارک میں جاری کاموں میں گرین ایریا کی بحالی، پودے لگانا، واکنگ ٹریک، بیٹھنے کے انتظامات اور لائٹس شا مل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور کام جلد مکمل کیا جائے۔جنرل بس اسٹینڈ میں ڈپٹی کمشنر نے جاری بیوٹیفیکیشن کے کام کا معائنہ کیا اور انتظار گاہ، واش روم اور دیگر شہری سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں