2

ٹوبہ مستقل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے محروم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ مستقل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سے محروم ہے، جسکے باعث پولیس نظام میں انتظامی اور عملی مشکلات سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی پی او عبادت نثار نے سینئر منیجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے اپنا چارج چھوڑ دیا تھا، تاہم تاحال ان کی جگہ مستقل ڈی پی او تعینات نہیں کیا جا سکا۔ اس وقت ضلع کا اضافی چارج ایس پی انویسٹیگیشن فضل عباس کے پاس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقل ڈی پی او کی عدم تعیناتی کے باعث جرائم کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے اور اہم انتظامی فیصلوں میں واضح خلا محسوس کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں