2030ء فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کرینگے’ سپین کا دعویٰ

میڈرڈ(سپورٹس نیوز) اسپین نے دعویٰ کیا ہے کہ 2030 فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کریں گے۔رائل ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر رافیل لوزان کے مطابق اسپین 2030 کے ورلڈ کپ کے فائنل کا اسٹیج سجائے گا جسے وہ پرتگال اور مراکش کے ساتھ منعقد کر رہا ہے،مراکش چاہتا ہے کہ یہ میچ گرینڈ اسٹیڈ حسن II میں کاسا بلانکا میں رہے جو اس وقت شہر کے شمال میں زیر تعمیر ایک لارج اسٹیڈیم ہے تاہم لوزان کے دوسرے منصوبے ہیں۔لوزان نے میڈرڈ اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پروگرام میں کہا کہ اسپین نے کئی سالوں سے اپنی تنظیمی صلاحیت کو ثابت کیا ہے یہ 2030 ورلڈ کپ کا رہنما ہوگا اور اس ورلڈ کپ کا فائنل یہاں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں