2

12برس کی عمر میں شادی ہوئی’ شوہر 23 برس بڑے تھے’ نوشابہ بی بی

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 12 برس کی عمر میں ہوئی،شوہر مجھ سے 23برس بڑے تھے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اداکاری کے علاوہ نوکری یا کیریئر کیلئے وقت ہی نہیں ملا، کیونکہ میری شادی 12 سال کی عمر میں ہو گئی تھی اور اسی عمر میں میں نے ٹیلی وژن پر کام بھی شروع کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں گڑیوں سے کھیل رہی تھی جب میری شادی کر دی گئی، ایک دن مجھے بتایا گیا کہ گھر میں شادی ہے، مجھے بس ایک لپ سٹک دی گئی اور اس کے بعد میں سب کچھ بھول گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں