2

سولر سسٹم کے باوجود شہری کو52ہزار کا بل آ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد میں ایک شہری کو گھر پر سولر پینل لگانے کے باوجود 52,000روپے کا بجلی بل موصول ہوا ہے جس پر متعلقہ محکمے کی شفافیت اور بلنگ کے نظام پر سوالات اٹھ گئے ہیںتجزیہ کار نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شہری کا بل شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو مخاطب کیا اور کہا کہ شہری کے گھر سولر لگا ہوا ہے مگر بل 52,000 روپے آیا اور اس دوران کسی بھی قسم کی میٹر ریڈنگ نہیں کی گئی۔ اب محکمے کا موقف ہے کہ گرین میٹر پرانا ہے، بل ادا کریں اور نیا میٹر لگوائیں۔ کیا شہریوں کے ساتھ یہ کھلے عام ڈاکہ زنی نہیں؟محفوظ الرحمن اعوان لکھتے ہیں کہ یہ ظلم ہے اس میں مقامی میٹر ریڈرز کی غلطی ہے گھر بیٹھے بل بنا کر بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے بھاری بل بغیر میٹر ریڈنگ یا درست حساب کے عائد کرنا صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور بجلی کی ترسیل کے محکمے کی شفافیت پر سوال اٹھاتا ہے۔کئی صارفین نے کہا کہ سولر سسٹم لگانے کا مقصد نہ صرف بجلی کے بل کم کرنا بلکہ لوڈ شیڈنگ سے بچنا بھی ہوتا ہے لیکن اس واقعے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بجلی کی ریڈنگ اور بلنگ کے نظام میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے معاملات کی تحقیقات کر کے بلنگ کے نظام میں شفافیت اور صارفین کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں