5

پاکستان کو بھارت کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد (بیوروچیف) عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ تنازع کیس میں بھارت کے خلاف اہم قانونی کامیابی مل گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی ثالثی عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا جس میں بھارت کو پاکستانی دریاں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ثالثی عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت 9فروری تک بگلہیاراور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میںبھارت کو باضابطہ وجہ بتانا ہوگی۔حکم نامے میں لکھے متن کے مطابق پاکستان 2فروری تک یہ واضح کرے وہ کون سی دستاویز چاہتا ہے، کیس کے میرٹس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2اور 3فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔ثالثی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بھارت شریک ہو یا نہ ہو سماعت جاری رہے گی، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد دی ہیگ کی عدالت میں پیش ہوگا۔پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی پن بجلی شقوں کا غلط استعمال کیا، بھارت نے ہائیڈرو پاور ڈیمز میں غیرقانونی طورپر پانی ذخیرہ کیا۔عالمی ثالثی عدالت کا کہنا ہے کہ پانی روکے جانے کے پاکستانی موقف کے لیے لاگ بکس ریکارڈ اہم ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ڈیمز کے آپریشنل لاگ بکس تنازع کے اہم اور لازمی شواہد ہیں۔ثالثی عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت کو اضافی پانی روکنے کی اجازت کا اختیار صرف ثالثی عدالت کو ہے، نیوٹرل ایکسپرٹ بھی بھارت کو عبوری اقدامات کا کوئی اختیار نہیں دے سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں